• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کے خلاف عالمی یوم احتجاج، جماعت اسلامی کے تحت مظاہرے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 7اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ کے 2سال مکمل ہونے اور اسرائیل کے خلاف عالمی یوم احتجاج کے سلسلے میں کراچی میں بھی شہر بھر کے تمام اضلاع میں بڑی شاہراؤں، تجارتی مراکز، اہم پبلک مقامات اور اسکولوں و کالجوں اور سٹی کورٹ کے باہر مظاہرے کئے گئے ، اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی، مظاہروں میں طلبہ و اساتذہ، علماء کرام، تاجر، مزدور، وکلاء اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی، فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید مذمت اور اہل غزہ و حماس سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا گیا، مظاہروں سے امرائے اضلاع سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا،جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر واپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے سٹی کورٹ کے باہر وکلاء کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان کے وکلاء اور پوری قوم کی جانب سے یہ اعلان کرتے ہیں کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے،اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا، مظاہرے سے کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ، جنرل سیکریٹری غلام رحمان کورائی، اسلامک لائرز موومنٹ کے قیصر جمیل ملک، عثمان فاروق ایڈوکیٹ،سندھ بار کونسل کے ممبران حیدر امام رضوی،فرخندہ جبیں کے علاوہ روبینہ جتوئی ایڈوکیٹ، طلعت یاسمین ایڈوکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید