• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکول کڈمین 20 سالہ شادی ختم کرنے کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نکول کڈمین اپنی 20 سالہ شادی ختم کرنے کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 58 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نکول کڈمین اور گریمی ایوارڈ یافتہ کنٹری سنگر کیتھ اربن نے تقریباً 20 برس بعد حال ہی میں علیحدگی اختیار کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نکول اور کیتھ 2006ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیتھ اربن سے طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کے صرف 6 دن بعد نکول کڈمین نے ایک فیشن شو میں شرکت کی، اس موقع پر ان کی 14 اور 17 سالہ دونوں بیٹیاں بھی موجود تھیں۔ 

اس موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بہت گھبرائی ہوئی ہوں، میری بیٹیاں میرے ساتھ آرہی ہیں لیکن میں ان کے لیے بہت پُرجوش ہوں۔

غیرملکی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے نکول کڈمین اور کیتھ اربن کی علیحدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ اداکارہ اب بھی کیتھ اربن سے محبت کرتی ہیں اور وہ اسی وجہ سے مایوس ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اداکارہ بیٹیوں کے لیے اپنی شادی برقرار رکھنا چاہتی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید