پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا کی سحرش علی نے خیبر پختونخوا ہی کی ماہ نور علی کو 10-12، 11-8، 9-11، 11-4 اور 11-7 سے شکست دے کر آل پاکستان قومی جونیئر گرلز انڈر 15 سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور صدر خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن محمد دائود خان نے اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔سابق عالمی چیمپئن شپ قمر زمان، مقصود احمد، وزیر محمد، رئوف خان، چف آرگنائزر منور زمان، کوچ فضل خلیل، محمد وسیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ قبل ازیں پہلے سیمی فائنل میں سحرش علی نے سندھ کی نمرہ کو تین صفر اور ماہ نور علی نے ملیحہ شاہ کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔