• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی سطح پر نوجوانوں کیلئے مثبت اور عملی مواقع پیدا کئے جا رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

پشاور (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوانوں کے ایک نمائندہ وفد نے گورنر ہاس پشاور میں ملاقات کی۔ وفد میں فیصل اشفاق چغتائی، شاہ زیب اشفاق چغتائی اور کاشف نواز شامل تھے۔ ملاقات میں صوبے میں تعلیم، روزگار، اسکل ڈویلپمنٹ اور نوجوان قیادت کے فروغ سے متعلق مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ نوجوان خیبر پختونخوا کا قیمتی اثاثہ ہیں اور صوبائی سطح پر ان کیلیے مثبت اور عملی مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔
پشاور سے مزید