پشاور(جنگ نیوز)ترکیہ کی فلاحی تنظیم TIKA کے وفد نے کنٹری کوآرڈینیٹر صالحہ ٹونا کی قیادت میں فرنٹیئر فاؤنڈیشن پشاور کا دورہ کیا، انہوں نے بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز، بلڈ ڈونیشن، ہیموفیلیا سروسز، لیبارٹری اور بلڈ بینکنگ سروسز کے شعبوں کا معائنہ کیا جبکہ فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان نے انہیں ادارہ کی 23 سالہ خدمات اور کامیابیوں سے آگاہ کیا، اس موقع پر صالحہ ٹونا نے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا اور ادارہ کی خدمات کو سراہا جبکہ مستقبل میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی، تقریب میں سپیشل سیکرٹری صحت سعید اللہ، ریجنل ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر باسط سلیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر آر ڈی جی ڈاکٹر محسن زوہیب، خدمت عباد النساء ونگ اور انر وہیل کلب کے رہنماء بھی شریک تھے، چیئرمین فرنٹیئر فاؤنڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم نے TIKA کی کنٹری کوآرڈینیٹر صالحہ ٹونا کو تعریفی شیلڈ بھی دی۔