پشاور(لیڈی رپورٹر)وویمن چیمبر ا ٓ ف کا مرس اینڈ انڈسٹر ی پشاور کی صدر قرۃ العین نے خو اتین کے ما لی طو ر پر با اختیا ر بنانے اور کارو با ر کی ترقی وسعت دینے کیلئے حکو متی سطح پر مر اعات و سہو لیا ت اوربلاسود قر ضو ں کی فراہمی پر زور دیتے ہو ئے کہا ہے کہ کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر پائیدار معاشی ترقی ممکن نہیں۔ان کا کہنا تھا کارو با ری خو اتین کا ملک و صو بے کی معا شی تر قی میں کر دا ر مسلمہ ہے تا ہم ان حکو متی ا داروں کی جا نب سے سر پر ستی کی ا شد ضر و رت ہے تاکہ و ہ اپنے ملک کی معا شی ا ستحکا م اپنا حصہ ا دا کر تے رہیں۔ ان خیا لات کا اظہا ر انھو ں نے گذشتہ رو ز وویمن چیمبر پشاور کی سابق بانی صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی ساجدہ ذوالفقار کے دورہ کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا۔ ملا قا ت کے دور ان خواتین کو گھریلو صنعت کیلئے آسان قرضے، ٹریننگ، اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنے پر اتفاق ہوا اور کاٹیج انڈسٹری پالیسی پر تفصیلی گفتگو کے بعد اس کے ابتدائی نکات پر مشتمل مسودے کو حتمی شکل دی گئی۔وو یمن چیمبر کی صدر قرۃ العین اس با ت پر زور دیا ہے کہ کاروباری خواتین کیلئے سہولیات اورکاروباری مواقعوں کی فراہمی میں اضافہ کیا جائے تاکہ انہیں قومی معاشی دھارے میں موثر انداز سے شامل کیا جا سکے۔