آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کرتباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ رَن وے سے 30 میٹر بلندی تک اڑان بھرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔
طیارہ نیو ساؤتھ ویلز کے شیل ہاربر ایئرپورٹ سے ریاست کے وسطی مغرب میں واقع باتھرسٹ کے لیے پرواز کر رہا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق پولیس تینوں افراد کی باضابطہ شناخت کے عمل پر کام کر رہی ہے۔