ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (CDC) کے درجنوں ملازمین کو فارغ کردیا۔
امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اعلیٰ سائنسی ماہرین، ڈیزیز ڈیٹیکٹیوز اور واشنگٹن آفس کے تمام ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطرفی کے نوٹسز جمعے کی شب ای میل کے ذریعے بھیجے گئے جن میں اہلکاروں کو اطلاع دی گئی کہ اِن کی ذمہ داریاں یا تو غیر ضروری ہیں یا ادارے کے دیگر حصوں میں پہلے سے انجام دی جارہی ہیں۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامہ کے اس اقدام سے متاثر ہونے والے ملازمین کی درست تعداد ابھی واضح نہیں ہوئی ہے۔