• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو: سیلاب نے تباہی مچادی، 23 افراد ہلاک

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

شمالی امریکی ملک میکسیکو میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 23 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے شہری دفاع نے بتایا کہ ملک کی 32 میں سے 31 ریاستوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے شدید تباہی مچادی ہے۔

میکسیکن حکام نے بتایا کہ ریاست ہڈالگو میں 16 شہریوں کی اموات ہوئی ہیں، جبکہ 1 ہزار کے لگ بھگ گھر تباہ ہوئے ہیں۔

ملک کے متاثرہ علاقوں میں فوج بھیج دی گئی ہے جبکہ متاثرین کے لیے عارضی پناہ گاہیں بھی تیار کی گئی ہیں۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید