• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج ڈھائی بجے وزیراعلیٰ کا ہاتھ سے لکھا استعفیٰ موصول ہوا: فیصل کریم کنڈی

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہوگیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ آج ڈھائی بجے وزیراعلیٰ کا ہاتھ سے لکھا استعفیٰ موصول ہوا ہے۔ استعفیٰ کی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اس پر باقاعدہ طور پر عملدر آمد ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ پر 11 اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہ ہونے کی صورت میں متبادل پلان تیار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم نے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے کہ گورنر استعفیٰ منظور نہ بھی کریں تو قانون میں دوسرے راستے موجود ہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق گورنر استعفیٰ منظور نہ بھی کریں تو علی امین کا استعفیٰ منظور تصور ہو سکتا ہے، جب علی امین گنڈاپور نے لکھ کر اور زبان سے بول کر کہہ دیا تو یہ کافی ہے۔

قومی خبریں سے مزید