• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

TLP کے احتجاج کے ایشو پر مولانا فضل الرحمان متحرک ہوگئے

اسلام آباد( رانا غلام قادر نیوز رپورٹر )ٹی ایل پی کے احتجاج کے ایشو پر سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان متحرک ہو گئے ۔ زرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ سے بھی رابطہ کیا ۔ مولانا فضل الرحمان نے وفاق اور پنجاب سے ٹی ایل پی کے احتجاج کے معاملہ کو پر امن طریقے سے سلجھانے کی درخواست کی۔ مولانا فضل الرحمان نے درخواست کی کہ ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو خوش اسلوبی اور افہمام و تفہیم کے ساتھ مل بیٹھ کر حل کیا جائے ۔

اہم خبریں سے مزید