نئی دہلی(جنگ نیوز)مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک آپریشن کے دوران لاپتا ہونے والے 2 بھارتی فوجی پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔دو روز قبل بھارتی فوج کی جانب سے کہا گیا تھاکہ کشتواڑ رینج میں بھارتی فوج کی ایک ٹیم کو شدید برفانی طوفان کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد سے 2 فوجیوں سے رابطہ منقطع ہوگیا اور انہیں تلاش کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔تاہم آج بھارتی فوج نے دونوں فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فوجیوں نے کشتواڑ رینج کوکرناگ میں شدید موسمی حالات کے دوران ایک آپریشن کرتے ہوئے اپنی جانیں گنوائیں۔