کراچی(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارتی مذاکرات میں ہونے والی اچھی پیش رفت‘ کا جائزہ لیا اور آئندہ ہفتوں میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارتِ تجارت کے حکام نے بتایا کہ واشنگٹن میں تجارتی حکام کی حالیہ ملاقاتوں کے بعد جلد ہی مذاکرات کا نیا دور متوقع ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کی زیادہ تر برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے، جو امریکا کے کسی بھی تجارتی شراکت دار پر لگائے گئے سب سے زیادہ ٹیکسوں میں سے ایک ہے۔