پشاور(جنگ نیوز) محکمہ بہبود آبادی پشاور کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر کے بارے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر پشاور سمیع اللہ خان خلیل کے زیر صدارت میں آگاہی بڑھانے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں خواتین کو بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامات، بروقت تشخیص، علاج اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر محکمہ بہبود آبادی ڈاریکٹر جنرل ریحان گل خٹک، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر پشاور سمیع اللہ خان خلیل انچارج آر ایچ ایس اے ڈاکٹر شاہندہ آفریدی، ممبر ایس ایم آر عباس غفور شاہ ڈیموگرافر شاہد مراد ،کاشف فدا اور ماہرینِ صحت نے خطاب کیا۔