• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کرم ، پیرا میڈیکل امیدواروں کا بھرتی کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار

پشاور (لیڈی رپورٹر )ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے پیرا میڈیکل امیدواروں جن میں زاہد الرحمن محمد مصطفی فیصل الرحمن اور دیگر شامل تھے نے پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ایچ او افس کے ڈاکٹرکلیم ا اللہ داورڑنے ایٹا کے ذریعے 55 اسامیوں کا جو اشتہار جاری کیا تھا اس کے برعکس ایک طرف پاسنگ معیار کو 50 پرسنٹ سے کم کر کے 33 پرسنٹ کر دیا گیا جبکہ دوسری جانب اسامیوں کے لیے 56 ای پی ائی ٹیکنیشن کی چھ اسامیوں کے لیے 65 امیدواروں کو کامیاب قرار دے کر بھرتی کیا گیا انہوں نے کہا کہ فارمیسی ٹیکنیشن کی 17 اسامیوںکے لیے 30 سے زائد افراد کو کامیاب قرار دیا گیا اسی طرح ریڈیالوجی میں بھی مقامی اور تجربہ کار امیدواروں کو جن کے پاس پانچ پانچ سال کے تجربہ سرٹیفیکیٹ تھے کو نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ لور اور سینٹر کرم کے ڈومیسائل ہولڈر کو مسلسل نظر انداز کرتے ہوئے باہر کے علاقوں نارتھ وزیرستان، ہنگو، سوات اور دیگر علاقوں سے بھرتیاں کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اشتہار میں جتنے افراد دیے گئے تھے اس سے زیادہ افراد بھرتی کیے گئے اور دوسری طرف اپنے افراد کو بھرتی کرنے کے لیے جعلی ڈاکومنٹس فراہم کیے گئے لہذا ہماری وزیراعلیٰ،چیف سیکرٹری اور ڈی جی ہیلتھ سے سے مطالبہ کیا کہ انصاف دلایا جائے ورنہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔
پشاور سے مزید