• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے زیراہتمام غزہ مارچ آج ہوگا، خواتین اور بچے بھی شر کت کریں گے

پشاور( لیڈی رپورٹر)فلسطین اور غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے دوسال مکمل ہونے پر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے زیراہتمام آج بروز اتوار پشاور میں غزہ مارچ منعقد ہوگی۔مارچ میں خواتین اور بچے بھی شریک ہوں گے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمن غزہ مارچ سے خصوصی خطاب کریں گے۔جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ونشریات نورالواحدجدون کے مطابق غزہ مارچ کے لئےصوبائی نائب امیر میاں صہیب الدین کاکاخیل کی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔غزہ مارچ کا باقاعدہ آغاز سہ پہر4بجے ہوگا جبکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمن 6:30بجے غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔
پشاور سے مزید