کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر و سیاسی کمیٹی کے صدرزاہداختربلوچ نے کہا ہےکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں قلت آب ، بجلی و گیس لوڈشیڈنگ ، بدامنی ، شاہراہوں کی بندش ، جبری گمشدگیون کا نوٹس لیا جائے نااہل لوگوں کو مسلط کرکے جمہوریت و سیاست کو بدنام کردیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب اوروفود سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کا نظام ٹھیک کرکے زراعت میں جدت لاکر عوام کا معیار زندگی بہتر بنایاجائے ڈیمز بنائے جائیں، نہروں پر ٹربائن لگا کر بجلی سستی پیداکی جائے بلوچستان میں ایران سے سستا تیل و گیس سمیت قانونی تجارت کے مواقع فراہم کیے جائیں امن و امان کی صورتحال ٹھیک کی جائے، بلوچستان میں ٹورازم کو فروغ دیا جائے بہتر اور معیاری نظام تعلیم کو فروغ دے کر قوم کوترقی اور خوشحالی دی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بلوچستان پر مسلط فارم 47 والوں کا مقصد صرف اور صرف دولت سمیٹنا ہے جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔