• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح ٹاؤن میں پانی کا بحران ،مکین مشکلات سے دوچار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جناح ٹاؤن میں پانی کا بحران برقرار،مکین شدید مشکلات سے دوچار، متعلقہ حکام خاموش،ٹینکر مافیا کے وارے نیارے تفصیلات کے مطابق جناح ٹاؤن اور گردونواح میں آبنوشی کا بد ترین بحران ہے جسکی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں اہل علاقہ نے بتایا کےبارہامتعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے بتایا کے اہل علاقہ واٹر چارجز بھی باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود پانی سے محروم ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور علاقہ میں پانی کا مسئلہ حل کیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید