کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کاسی بحریہ ٹاؤن کوئٹہ کے متاثرین نے ندیم ترین ، عارف علوی ، قیصر مری اور انعام بلوچ کی قیادت میں ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے مقررین نے کہا کہ الاٹیز 12 سال سے پریشان ہیں لیکن شنوائی نہیں ہورہی ،11 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بحریہ ٹاؤن میں کام کا آغاز تک نہ ہونا افسوس ناک ہے کئی الاٹیز نے دلبرداشتہ ہوکر اپنی فائلز واپس کردی تھیں ان کو چار سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود رقم واپس نہیں کی گئی ہے اب بھی اسکیم میں ہزاروں الاٹیز کی بھاری رقم پھنسی ہوئی ہے جن الاٹیز نے تمام رقم ادا کردی ہے انہیں فوری طور پر انتقال دیئے جائیں اور جن الاٹیز کے پلاٹس کیس کے دوران کینسل کئے گئے تھے ان کو پرانے ریٹ پر بحال کیا جائے اورتمام اسکیموں میں فوری ترقیاتی کام کا آغاز کیاجائے۔