• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی رکشوں اور سوزوکی پک اپ گاڑیوں کیخلاف کارروائی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کمشنر و چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ کی ہدایت پر شہر میں غیر قانونی رکشوں اور سوزکی پک اپ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن علی درانی کی نگرانی میں ڈی ایس پی ٹریفک سریاب سرکل یاور عباس اور تھانہ ایس ایچ او ولی اچکزئی کی نگرانی میں پرانا اڈہ چورنگی سیٹلائٹ ٹاؤن پر آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس عملے نے کارروائی کرکے بغیر پرمٹ چلنے والے 6 رکشوں کو سیکشن 115 موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت تحویل میں لے لیا جبکہ 11سوزوکی پک اپ گاڑیاں کاغذات پرمٹ نہ رکھنے پر ضبط کر لی گئیں دوران چیکنگ 19 رکشوں اور سوزکی گاڑیوں کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بھی جاری کئے گئے اس حوالے سے آر ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ، روٹ پرمٹ نہ رکھنے پر سوزوکی پک اپ گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید