• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنہ اوڑک میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ انسانیت سوز عمل ہے، ANP

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے پریس ریلیز میں گزشتہ روز ہنہ اوڑک میں پرامن احتجاج پر شیلنگ اور مقامی لوگوں پر ایف آئی آر کی شدیدمیں مذمت کی گئی، بیان میں کہا گیا کہ ہنہ اوڑک میں زور زبردستی سے ڈیم بنانے کے خلاف عوام نے آئینی وجمہوری چوکاٹ میں پرامن دھرنا دیا۔ مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے زور دار شیلنگ اور فائرنگ کی گئی جو ناقابل برداشت اور انسانیت سوز عمل ہے۔عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے بنیادی یونٹ کے کارکنان اور دیگر عوام پر ایف آئی آر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام سے زور زبردستی آئینی وجمہوری حق چھیننا ناقابل برداشت ہے ہم حکومت سے مذاکرات کے ذریعے اپنے درپیش مسائل کاحل ڈھونڈنے کے حق میں ہیں،بیان میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر اس قسم کے جابرانہ اقدامات بند نہ کیا گیا تو عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ عوام کیساتھ ہر سطح پر قانونی، وآئینی محاذ پر بھر پور جدوجہد جاری رکھے گی۔
کوئٹہ سے مزید