کوئٹہ ( پ ر) بلوچستان کے فنِ خطاطی سے وابستہ ممتاز تنظیم کیلی گرافرز ایسوسی ایشن آف بلوچستان کے زیرِ اہتمام اور نظامتِ ثقافت حکومتِ بلوچستان کے تعاون سے سیرت النبی ﷺ کے عنوان سے قومی خطاطی نمائش 23 اکتوبر 2025ء بروز جمعرات ہوگی نمائش کا افتتاح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نوری نصیرخان فیزیکل کمپلیکس سپنی روڈ پر کیا جائے گا صوبائی صدر حافظ القلم حافظ محمد صادق اور سیکرٹری جنرل استاد محمد رفیق نے مشترکہ بیان میں بتایا کہ عظیم الشان خطاطی نمائش کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اس موقع پر ملک بھر سے نامور خطاط شرکت کریں گے اور حضور نبی کریم ﷺ کے اسمائے مبارکہ کو خوبصورت انداز میں مختلف خطاطی کے اسالیب میں پیش کریں گے رہنماؤں نے کہا کہ اس نوع کی علمی و فنی سرگرمیاں نہ صرف نوجوان نسل میں فنِ خطاطی کی ترویج کا باعث بنتی ہیں بلکہ عشقِ رسول ﷺ کے جذبات کو بھی مزید مہمیز دیتی ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کریں۔