کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف تربت کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن ہوا کمیٹی نے مالی سال 2024-25 کے بجٹ اور2025-26 کے مجوزہ بجٹ کی منظوری دی اس کے علاوہ یونیورسٹی کی میڈیکل پالیسی ، نظرثانی شدہ فیس اسٹرکچر ، یونیورسٹی کی سامنے والی زمین تجارتی مقاصد کے لیے مختص کرنے پر غوروخوض کیا گیا اجلاس میں فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبو ، رجسٹرار گنگزار بلوچ ، ڈائریکٹر فنانس شاہ بیک سید ، کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض احمد اور شعبہ کامرس کے لیکچرر رحمت اللہ نے شرکت کی جبکہ تربت یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد ، شعبہ ایجوکیشن کی فیکلٹی ممبر رقیہ میروانی ، محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کے پبلک فنانس مینجمنٹ اسپیشلسٹ بشیر احمد ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے انچارج ، ڈائریکٹر فنانس ثمینہ درانی اور محکمہ ہائر ایجوکیشن حکومت بلوچستان کے نمائندے نے آن لائن اورتربت یونیورسٹی کے پروجیکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر کمال احمد نے خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کی اجلاس نے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی سربراہی میں کمیٹی کی منظوری دی جو یونیورسٹی کے لئے ریونیو پیدا کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔