کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکو ٹکس کی تحصیل گلستان میں کارروائی 110 ایکڑ رقبے پر مشتمل منشیات کی کاشت تلف کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابقایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکو ٹکس کی ٹیم نے گزشتہ روز گلستان کے علاقوں عبدالرحمان زئی، عنایت اللہ کاریز اور گردونواح میں کارروائی کی ۔ ٹیم نے 100 ایکڑ رقبہ مکمل طور پر تباہ کیا جبکہ پانی کی قلت کے باعث 10 ایکڑ رقبے پر جزوی کارروائی کی گئی۔ اس طرح مجموعی طور پر گلستان سب ڈویژن میں منشیات کی تلف شدہ فصل کا رقبہ 1609 ایکڑ تک پہنچ گیا ہے۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق انسدادِ منشیات مہم بلا تعطل جاری ہے، اور صوبے کو منشیات کی کاشت سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔