کوئٹہ(پ ر)تحریک انصاف کے رہنماحاجی سیف اللہ خان کاکڑ نےکہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی تبدیلی کا پارٹی کے عظیم تر مفاد میں ہے،سہیل آفریدی کی قیادت میںکے پی کے نہ صرف ترقی کریگا بلکہ پارٹی کارکنوں کے تحفظات وخدشات کابھی ازالہ ہوگا۔ تحریک انصاف متحدہے بانی پی ٹی آئی کے فیصلے کے بعد مخالفین کی صفوںمیںصف ماتم بچھ گئی،انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی تبدیلی کے بعدپی پی اور ن لیگ کی فرینڈلی لڑائی کا بھی خاتمہ ہوا اور یہ فیصلہ ان جماعتوں پر بجلی بن کر گراہے اور محاذ آرائی بھلاکر دونوں مستردشدہ جماعتیں سرجوڑ کر بیٹھ گئی ہیں۔