• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو آسان شرائط پر بلاسود قرضے فراہم کر ر ہے ہیں، نیشنل بینک منیجر

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک کے ریجنل منیجر و وائس پریزیڈنٹ وحید بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل بینک خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انہیں آسان شرائط پر بلاسود قرضے فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو فروغ دے سکیں انہوں نے کہا کہ بینک خواتین کے لیے مختلف مالیاتی اسکیموں پر کام کر رہا ہے جن کے ذریعے وہ خود مختار بن کر ملکی معیشت میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہیں یہ بات انہوں نے وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی وحید بلوچ نے کہا کہ نیشنل بینک ہمیشہ خواتین کے کاروباری سفر میں سہولت کاری کا کردار ادا کرتا رہے گا اور بلوچستان کی خواتین کے لیے خصوصی منصوبوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
کوئٹہ سے مزید