• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اور پنجاب حکومت کا کارکنوں پر تشدد قابل مذمت ہے،TLP

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے ناظم اعلیٰ حاجی محمد ظریف رضوی ، امیر ڈویژن حاجی محمد طارق محمود عباسی اور سید حبیب اللہ شاہ چشتی نے وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے جماعت کے پرامن کارکنوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے،طاقت کے ذریعے عوامی جذبات کو دبایا نہیں جاسکتا اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے جس کو تسلیم کرنا مسلم امہ سے غداری ہوگی ،اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو علامہ شہزاد عطاری ، سعد اللہ باروزئی ، علامہ یوسف مسکانزئی ، کامران مدی ، سہیل اشرف و دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 10 اکتوبر کو لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ کا اعلان کیا تھا مگر 7 اکتوبرسے ہی ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کرکے سیکڑوں کارکنوں کو زخمی اور متعدد گرفتارکو گرفتارکرکے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی گئیں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ حافظ سعد حسین رضوی کے گھر پر چھاپے مارے ، چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی دفتر پر رات کی تاریکی میں دھاوا بولا گیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار مظاہرین کو رہا کیاجائے۔
کوئٹہ سے مزید