• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل نے مختلف امتحانات ملتوی کردیئے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل نے مختلف تحریری امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایچ ای سی کے مطابق آج 12 اکتوبر کو ہونے والے مختلف تحریری امتحانات کوبھی ملتوی کردیئے گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انڈر گریجویٹ سٹڈیز داخلہ ٹیسٹ یو ایس اے ٹی ،ایچ اے ٹی) اور اے ایم ایل-سی ایف ٹی کے عہدوں کے لیے بھرتی ٹیسٹ ملتوی کیے گئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملتوی شدہ امتحانات کے نئے شیڈول سے جلد ہی تمام رجسٹرڈ امیدواروں کو مطلع کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید