لاہور(کرائم رپورٹر )صوبائی دارالحکومت میں متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شفیق آباد میں حسان سے 2لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،مغل پورہ میں نصراللہ سے 1 لاکھ50ہزار روپے اور موبائل فون،ہنجروال میں عزیز سے 40ہزار روپے اور موبائل فون,غالب مارکیٹ میں فردوس سے 1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.ٹاون شپ اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ شمالی چھاونی مصری شاہ اور اکبری گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔