• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبہ بند دودھ تیارکرنیوالی کمپنیوں کیخلاف آپریشن،معروف برانڈزکی2فیکٹریاں بند

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈبہ بند دودھ تیار کرنے والی کمپنیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 59 ڈبہ بند دودھ سیمپلز کی ٹیسٹنگ کی گئی جس میں 39 سیمپل پاس ہوئے جبکہ سیمپل فیل ہونے پر 2 معروف برانڈز کی فیکٹریاں بند کر کے2مقدمات درج؛ 18 سیمپلز میں غذائیت کی کمی پر 43لاکھ 80ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے تفصیلات کے مطابق دودھ میں غذائیت کی کمی پر 17 اور ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ ثابت ہونے پر 2سیمپل فیل ہوئے،قوانین کے خلاف ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ پر رحیم یار خان میں 2یونٹس کو بند کر دیا گیا، عاصم جاوید ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا لاہور فیصل آباد سرگودھا شیخوپورہ سیالکوٹ قصور میں یونٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
لاہور سے مزید