لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کا میگا پراجیکٹ تعمیراتی صنعت کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔ متعدد شہروں میں بیک وقت سینکڑوں منصوبوں کے آغاز سے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے ایک جائزہ اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ اس موقع پر پی ڈی پی کیلئے ٹینڈرنگ کے جاری عمل کا جائزہ لیا گیا۔ ۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پی ڈی پی تمام شہروں کے لئے جامع انفراسٹرکچر مہیا کرنے کا پروگرام ہے۔ دو مرحلوں میں 200 شہروں کیلئے ترقیاتی سکیمیں بنائی جا رہی ہیں۔ پہلے مرحلے میں شامل 52 شہروں کے لئے پیپر ورک مکمل ہوچکا ہے۔