• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ سیلاب میں پاک فوج،PDMAکا کردار قابلِ تحسین،مقررین

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) قدرتی آفات سے آگاہی اور بچاؤکے عالمی دن کے موقع پر ڈان باسکو ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور میں لائف فار گارڈین اور پاکستان پارٹنرشپ انیشی ایٹو (PPI) کے باہمی اشتراک سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مہناز جاوید (لائف فار گارڈین) نے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مقصد آفات سے بچاؤ، کمیونٹی کی تیاری اور پائیدار مزاحمت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔رکن پنجاب اسمبلی و سابق صوبائی وزیراعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ آج کے دور میں ہمیں اپنے تعلیمی اداروں اور سوسائٹی کو ایک دوسرے کی جان بچانے کے حوالے سے تربیت دینا ہوگی۔ حالیہ سیلاب میں پاک فوج، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 کا کردار قابلِ تحسین رہا ایڈیشنل ڈی جی ای پی اے نواز مانک، درِشوار (جنرل سیکرٹری PCAN) ،کیتھرین سپنا (CTS) حیدر علی (ریسکیو 1122) ں ساجد کرسٹوفر (HFO) اور یوسف بنجامن (Dignity First) نے بھی خطاب کیا، سیمینار کے اختتام پر اعجاز عالم آگسٹین نے شرکاء کو یادگاری شیلڈز سے نوازا۔
لاہور سے مزید