• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ، تشدد تکلیف دہ ہے، سیاسی رہنما

اسلام آ باد (نیوز ر پورٹر،اپنے رپورٹرسے ،خبر نگار) تحریک لبیک کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ، تشدد تکلیف دہ ہے ،سیاسی رہنماء حافظ نعیم الرحمنعبدالغفورحیدری ، سینیٹر راجہ ناصر عباس اور تحریک انصاف نے ریاستی جبر کی بدترین مثال  قرار دیدیا۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری ،چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور پاکستان تحریک انصاف نے مرید کے اور دیگر مقامات پر تحریکِ لبیک کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال کی سخت مذمت کی ہے منصورہ سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے مارچ پر پولیس نے مرید کے میں فائرنگ کی جس سے ٹی ایل پی کارکنان کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اسی طرح کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید