• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت طاقت کا استعمال بند کرکے مذاکرات کا راستہ اپنائے، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے تحریک لبیک پاکستان کے مارچ پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کا اندھا دھند اور بے رحمانہ استعمال کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں،وفاقی و صوبائی حکومت طاقت کا استعمال بند کرکے مذاکرات کا راستہ اپنائے۔ آفاق احمد نے کہا کہ ملک اسوقت نازک دور سے گزر رہا ہے، ہماری سرحدیں محفوظ ہیں نا اندرونی حالات بہتر ہیں، ان حالات میں جس کسی نے بھی تحریک لبیک کے مارچ پر طاقت آزمائی کا مشورہ دیا وہ ملک و قوم کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا۔آفاق احمد نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو حراست میں لینے کی اجازت ہمارا دین دیتا ہے نا ہماری روایات! اخلاقیات کے منافی ہے۔
اہم خبریں سے مزید