• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR؛ بنیادی اسکیل 19 تک کے 4 افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)وفاقی حکومت نے ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19سے سترہ تک کے چار افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں فوری طور پر اور اگلے احکامات تک کے لیے کر دی ہیں۔ تبدیل افسران کی اپنی درخواست پر، ٹی اے ڈی اے قابلِ ادائیگی نہیں ہوگا 13 اکتوبر 2025 کو ریونیو ڈویژن (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) اسلام آباد کی جانب سے جاری کیا گیا، کے مطابق ان افسران میں مسٹر ذیشان نذیر خان (گریڈ 19) کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ان لینڈ ریونیو سروس اکیڈمی لاہور سے تبدیل کر کے سیکریٹری (ایچ سی/ایس سی) ایڈمن/ایچ آر ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید