• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے مذاکراتی جرگہ کو دو مطالبات پیش کردیئے

باڑہ (نمائندہ جنگ )کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے مذاکراتی جرگہ کو دو مطالبات پیش کردیئے، اسلامی نظام کانفاذ اوردوسرا فاٹا انضمام سے قبل جس طرح قبائلی علاقوں میں کام کرنے کی آزدی تھی وہی پوزیشن دی جائے،کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور ضلع خیبر کے 100رکنی مذاکراتی جرگے کے درمیان اہم ملاقات تیراہ میدان کےدور افتادہ مقام پر ہوئی۔ مذاکراتی جرگہ پیر کی صبح تیراہ میدان باغ مرکز پہنچا جہاں تیراہ سیاسی و قومی عمائدین کے ساتھ مشاورت کے بعد جرگہ نے طالبان قیادت سے ملاقات کی۔مذاکراتی جرگے میں سیاسی اتحاد باڑہ کے قائدین، تینوں تحصیلوں باڑہ، جمرود اور لنڈی کوتل کے قومی و علاقائی مشران اور سابق اراکین صوبائی اسمبلی شریک تھے۔ باڑہ سیاسی اتحاد کی نمائندگی ہاشم خان آفریدی، شاہ فیصل، خان ولی آفریدی، حاجی شیرین اور عطااللہ اصغر خان نے کی۔
اہم خبریں سے مزید