کراچی (نیوزڈیسک)نومولود بچوں کا مدافعتی نظام ابتدا میں ہی بیماریوں کا مقابلہ کر سکتا ہے، بچوں کے جسم میں موجود مخصوص مدافعتی خلیے نہ صرف وائرس بلکہ بعض کینسرز کیخلاف بھی دفاع کر سکتے ہیں یال یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کا مدافعتی نظام اپنی ابتدائی عمر میں ہی بیماریوں سے مؤثر طور پر لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تحقیق کے مطابق بچوں کے جسم میں موجود مخصوص مدافعتی خلیے نہ صرف وائرس بلکہ بعض اقسام کے کینسر کے خلاف بھی دفاع کر سکتے ہیں۔ یہ دریافت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ نوزائیدہ بچوں کا مدافعتی نظام پہلے کے خیال سے کہیں زیادہ فعال اور طاقتور ہے، جو مستقبل میں بچوں کی ویکسین اور علاج کی نئی سمتیں متعین کر سکتی ہے۔