اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ملٹری اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ (پی ایم اے ڈی ) میں 41سینئر آڈیٹرز کے تبادلے و تقرریاں کی گئیں، زیادہ تر کو آئوٹ سٹیشن بھجوایا گیا جبکہ کچھ کو موجودہ سٹیشن پر ہی رکھا گیا ہے، ملٹری اکائونٹنٹ جنرل کی منظوری سے جاری سرکلر میں زیادہ تر سینئر آڈیٹرز کو ایبٹ آباد سے راولپنڈی اور بعض کے ایبٹ آباد ، اٹک بھجوا دیا گیا ۔