• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کیخلاف بیان، نیو میمن مسجد کا نائب امام زیر حراست، آئندہ بیان نہ دینے کی یقین دہانی پر رہا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے نیومیمن مسجد کے نائب امام کو مبینہ طور پرقانون نافذکرنے والے اداروں کے خلاف بیان دینے پر حراست میں لیکر تھانہ منتقل کردیا،تفصیلات کے مطابق بولٹن مارکیٹ میں واقع نیو میمن مسجد کے نائب امام مولانا محبوب شہزاد قادری کو پولیس نے حراست میں لیکر کھارادر تھانہ منتقل کیا ،ایس ایچ او تھانہ کھارادر پون کمار نے بتایا ہےکہ مولانا محبوب شہزاد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف بیان پر حراست میں لیکر تھانہ لایا گیا تھا جہاں پر انہیں تنبہہ کی گئی جس پر انہوں نے اقرار کیا کہ آئندہ وہ اس طرح کا کوئی بیان نہیں دیں گےجس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید