• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے اچھی خبر؛ برآمدات میں 6.19 فیصد اضافہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے اچھی خبر ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تاستمبرکےدوران ٹیکسٹائل برآمدات چھ اعشاریہ ایک نو فیصداضافےکےبعدچارارب اسی کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں، رواں  ما لی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر2025کےدوران ٹیکسٹائل برآمدات، چارارب اسی کروڑ ڈالرز پرپہنچ گئیں- ستمبرمیں ماہانہ بنیادوں پرٹیکسٹائل برآمدات میں تین اعشاریہ دوسات فیصدکا اضافہ ہوا تاہم ستمبرمیں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں دوفیصد سےزائد کی کمی ہوئی ۔ذرائع کےمطابق جولائی تاستمبر 2025کےدوران ٹیکسٹائل برآمدات 4ارب80کروڑ ڈالرز رہیں اورگذشتہ سال اسی عرصے میں ٹیکسٹائل برآمدات 4 ارب 52 کروڑ ڈالرز تھیں یعنی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل برآمدات6 اعشاریہ 19 فیصد بڑھیں-
اہم خبریں سے مزید