• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی احتساب بیورو (نیب) کیلئے ”اسمارٹ پے“ سسٹم متعارف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے ملک میں کیش لیس بینکاری اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی جانب پیش رفت کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کے لیے ”اسمارٹ پے“ سسٹم متعارف کرا دیا ، جس کے ذریعے 24 گھنٹے تیز، محفوظ اور کاغذی کارروائی سے پاک لین دین کی سہولت فراہم کی گئی ۔ یہ سنگ میل نہ صرف این بی پی کے شفاف اور جدید ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لگن کی عکاسی کرتا ہے بلکہ ادارہ جاتی شراکت داروں کو قابل اعتماد ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کے عزم کو مستحکم بناتا ہے۔چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹر میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں این بی پی کے گروپ ہیڈ (اے) سید فاروق حسن سمیت دونوں اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید