• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست میں آمدنی نہیں ،سریش گوپی کا سیاست چھوڑنے، فلموں میں واپسی کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر اور معروف اداکار سریش گوپی نے سیاست چھوڑ کر دوبارہ فلمی دنیا میں واپسی کی خواہش ظاہر کی اوراپنی جگہ سدانندن ماسٹر کو وزیر بنانیکی تجویز دیدی۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کے بعد ان کی آمدنی تقریباً ختم ہو چکی ہے اور وہ اب اپنے فنی کیریئر پر دوبارہ توجہ دینا چاہتے ہیں۔ سریش گوپی جو اس وقت مرکزی وزیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیںنے اپنی جگہ راجیہ سبھا کے رکن سدانندن ماسٹر کا نام تجویز کیا ہے تاکہ انہیں ان کے عہدے پر تعینات کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عوامی خدمت جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن اپنے پیشہ ورانہ اور ذاتی مالی مسائل کو بھی متوازن بنانا ضروری ہے۔
اہم خبریں سے مزید