اسلام آباد (ساجدچوہدری ) پاکستان نے کاربن مارکیٹ نظم و نسق مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کی زیر صدارت ایس پار 6سی پر اہم اجلاس ہوا جس میں کاربن فریم ورک عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانے پر اتفاق کیا گیا ، جس میں شفاف اور بااعتماد کاربن قیمتوں کا نظام تیار کیا جائے گا، اس موقع پر پاکستان،جی جی جی آئی اور یو این ای پی کا مشترکہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے سفارتخانے کی ڈپٹی ہیڈ آف کوآپریشن ہیلین پاؤسٹ، گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ (جی جی جی آئی ) اور اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے نمائندگان سے ملاقات کی۔