بیجنگ/لاس اینجلس (جنگ نیوز) نئی تجارتی کشیدگی، امریکا اور چین نے ایک دوسرے کے بحری جہازوں پر بندرگاہ فیسیں عائد کردیں۔ تجارتی جنگ کا نیا محاذ سمندر میں کھل گیا، فیسیں تیل سے لیکر کھلونوں تک سامان لانے والے جہازوں پر لاگو ہونگی۔ امریکا عالمی سمندری تجارت میں چینی غلبے کو کم کرنے، اپنی جہاز سازی کو مضبوط بنانیکی کوشش کر رہا ہے۔ دوسری جانب بیجنگ نے امریکی حمایت یافتہ کورین شپ بلڈر پر پابندیاں عائد کر دیں، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے یہ اقدامات عالمی تجارتی لاجسٹکس کو متاثر کر سکتے ہیں۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور چین نے ایک دوسرے کے بحری جہازوں پر اضافی بندرگاہ فیسیں عائد کر کے اپنی جاری تجارتی جنگ کو ایک نئے مرحلے میں داخل کر دیا ہے۔