ممبئی(خبر ایجنسی)بھارتی ریاست راجستھان میں بس میں آتشزدگی سے20مسافر زندہ جل گئے۔بدقسمت بس57مسافروں کو لیکرجیسلمیر سے جودھ پور جارہی تھی کہ اچانک آگ لگ گئی اورپوری بس جل کرراکھ ہوگئی، شارٹ سرکٹ کو حادثے کی وجہ قرار دیا جارہاہے،حادثےمیں 20افراد کےزندہ جل جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔ زخمیوں کو فوری طور پر جیسلمیر کے جواہر اسپتال لے جایا گیا اور شدید جھلسنے والے مسافروں کو جودھپور ریفر کر دیا گیا ہے۔حادثے کی وجوہات کاتعین کیا جارہا ہے ، تاہم ابتدائی تحقیقات میں شارٹ سرکٹ کو ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔