• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتا امبانی کے اس خوبصورت ہینڈ بیگ کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کسی بھی تقریب میں شرکت کریں اور میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز نہ بنیں ایسا تو ہو نہیں سکتا۔

حال ہی میں مشہور بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کی دیوالی پارٹی میں بھی ان کی شرکت میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی۔

منیش ملہوترا کی پارٹی جہاں فلم انڈسٹری کی مشہور شخصیات نے بھی بڑئ تعداد میں شرکت کی وہاں جیسے ہی نیتا امبانی نے انٹری دی تو ان کا ہرمیز برکن بیگ خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا جس کی قیمت 53 کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

سفید سونے سے تیار کردہ ہرمیز کا یہ شاندار ہینڈ بیگ 3,025 ہیروں سے مزین ہے اور اس کا شمار دنیا کے سب سے خاص اور خوبصورت ہینڈ بیگز میں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ نیتا امبانی کا شمار بھارت کی سب سے بااثر خواتین میں ہوتا ہے اور ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 3 بلین ڈالرز سے زائد ہے، وہ خاص طور پر تعلیم، صحت اور فنون لطیفہ کے شعبوں میں اپنے فلاحی کاموں کے لیے مشہور ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید