امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے الزام لگایا ہے کہ حماس غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر تشدد کر رہی اور ان پر گولیاں چلا رہی ہے۔
ایڈمرل کوپر نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس فلسطینیوں پر تشدد اپنے زیر قبضہ علاقوں اور اسرائیل کی بنائی ہوئی زرد لکیر کے عقبی علاقوں میں بھی کر رہی ہے۔
انھوں نے حماس پر زور دیا کہ وہ یہ کارروائیاں روک دے اور امن کے تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہتھیار پھینک دے، نیز صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر پوری طرح عمل کرے۔
ایڈمرل کوپر نے کہا کہ امریکا نے اپنی تشویش مصالحت کاروں تک پہنچا دی ہے۔