کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کوئٹہ کی ضلعی کابینہ کی تقریب حلف برداری جمعرات 16 اکتوبر کو صبح 10 بجے نوری نصیر خان کلچرل سنٹر کے ہال میں منعقد ہوگی تقریب کی صدارت ایپکا کے صوبائی صدر حاجی علی اصغر بنگلزئی کریں گے جبکہ تقریب میں صوبائی وزرا اور بلوچستان گرینڈ الائنس کے مرکزی آرگنائزر ملک عبدالقدوس کاکڑ مہمان خاص ہونگے تقریب میں مختلف ٹریڈ یونینز کے سربراہان سمیت ایپکا بلوچستان کے عہدیدار اور ممبران شریک ہوں گے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایپکا کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری ، جنرل سیکرٹری حمد اللہ خان خلجی کی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دےدی گئی ہیں۔