• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولر بوم، آف گرِڈ، نیٹ میٹرنگ شمسی توانائی صلاحیت 18 ہزار میگاواٹ

اسلام آباد(اسرار خان)پاکستان میں سولر بوم، آف گرِڈ اورنیٹ میٹرنگ شمسی توانائی صلاحیت 18 ہزار میگاواٹ تک جا پہنچی، جس سے نیشنل گرڈ پر دباؤ بڑھ گیا،حکومت قابلِ تجدید توانائی کے قومی گرڈ میں انضمام پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ بجلی نقصانات 2024میں 600ارب سے کم ہو کر 2025میں 397ارب روپے رہ گئے۔ قائمہ کمیٹی میں کراچی میں بجلی مسائل، کے الیکٹرک ناقص کارکردگی اور بڑھتے نقصانات کی نشاندہی، پاور ڈویژن کے عہدے دار کا کہنا ہےجنوری 2026سے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کسی بھی کمپنی سے بجلی خرید سکیں گے۔ پاکستان میں آف گرِڈ اور نیٹ میٹرنگ کے ذریعے شمسی توانائی کی مجموعی صلاحیت 18,000 میگاواٹ تک جا پہنچی ہے، جس کے باعث نیشنل گرڈ کے استحکام کو نئے چیلنجز درپیش ہیں۔ حکومت قابلِ تجدید توانائی کے قومی گرڈ میں انضمام کے عمل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

اہم خبریں سے مزید