• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور مصر کا بحری اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) پاکستان اور مصر نے بحری اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے تاکہ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے دونوں ممالک کی معیشتوں کو مستحکم کیا جا سکے اور علاقائی تجارت کو فروغ دیا جا سکے۔یہ اتفاق وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری اور پاکستان میں مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبدالحمید حسن کے درمیان بدھ کے روز اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ہوا۔ملاقات میں دونوں فریقین نے بندرگاہوں کی ترقی، شپنگ، لاجسٹکس اور صنعتی منصوبوں میں باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کا محور "بلیو اکانومی" کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات تھا۔
اہم خبریں سے مزید